• Home  
  • سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے، تیاریاں مکمل
- پاکستان

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے، تیاریاں مکمل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بار کی صدارت سمیت اہم عہدوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ ملک بھر سے 4 ہزار 630 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ سپریم کورٹ بار کی صدارت کے […]

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بار کی صدارت سمیت اہم عہدوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ ملک بھر سے 4 ہزار 630 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

سپریم کورٹ بار کی صدارت کے لیے انڈیپنڈنٹ گروپ کے سید امجد علی شاہ اور پروفیشنل گروپ کے سردار امان اللہ خان آمنے سامنے ہوں گے۔ سیکرٹری کی نشست پر انڈیپنڈنٹ گروپ کے ملک محمد عارف اعوان اور پروفیشنل گروپ کے میاں عرفان اکرم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر پنجاب کی نشست کے لیے محمد یاسین بھٹی اور چوہدری ارشد حسین میدان میں ہیں۔ انتخابات میں ملک بھر سے وکلا اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے لاہور میں سب سے زیادہ ایک ہزار 498 وکلا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 864 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملتان میں 323 اور بہاولپور میں 150 وکلا ووٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوپہر ایک سے 2 بجے تک وقفہ ہوگا۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 3 نومبر کو کیا جائے گا، جس کے بعد نومنتخب باڈی 4 نومبر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.