پاکپتن میں نان اور روٹی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نےشہریوں کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات کوبھی شدید پریشان کر دیا۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہمارا کاروبار ختم کر دیا ہے، میدہ اور آٹا مہنگے داموں خرید کر نان اور روٹی تیار کرکے سستی نہیں بیچ سکتے۔
دوکانداروں نے حکومت سے میدے اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے.

