• Home  
  • جعلی پرائز بانڈ کے ذریعے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- پاکستان

جعلی پرائز بانڈ کے ذریعے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لاہور(24 اکتوبر 2026): لاہور میں لاری اڈہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی پرائز بانڈ دکھا کر انعامی رقم کا تقاضا کرنے والے ایک شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت صوبے خان کے نام سے ہوئی ہے جسے نجی بینک کے عملے کی بروقت […]

جعلی پرائز بانڈ کے ذریعے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

لاہور(24 اکتوبر 2026): لاہور میں لاری اڈہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی پرائز بانڈ دکھا کر انعامی رقم کا تقاضا کرنے والے ایک شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت صوبے خان کے نام سے ہوئی ہے جسے نجی بینک کے عملے کی بروقت اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ایک ٹمپرڈ  نمبر والا جعلی پرائز بانڈ لے کر نجی بینک پہنچا تھا اور 15 لاکھ روپے کی بڑی انعامی رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔

بینک کے عملے نے جب ضابطے کے تحت پرائز بانڈ کی تصدیق اور جانچ پڑتال کی تو اس کا سیریل نمبر جعلی نکلا، جس پر بینک عملے نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا۔ لاری اڈہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صوبے خان عام شہری نہیں بلکہ وہ اس سے پہلے بھی مختلف مقامات پر دھوکہ دہی اور فراڈ جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.