• Home  
  • تھریز انٹرٹینمنٹ کی فخریہ پیشکش ”درنجات“ نے تاریخ رقم کر دی
- شوبز

تھریز انٹرٹینمنٹ کی فخریہ پیشکش ”درنجات“ نے تاریخ رقم کر دی

کراچی(24 اکتوبر 2026): تھریز انٹرٹینمنٹ کی فخریہ پیشکش اور مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’درنجات‘ نے ریلیز کے بعد سے ہی کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دیے ہیں اور مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ’درنجات‘ ڈرامے کی محض 23 اقساط نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ہے، اور […]

تھریز انٹرٹینمنٹ کی فخریہ پیشکش ”درنجات“ نے تاریخ رقم کر دی

کراچی(24 اکتوبر 2026): تھریز انٹرٹینمنٹ کی فخریہ پیشکش اور مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’درنجات‘ نے ریلیز کے بعد سے ہی کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دیے ہیں اور مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

’درنجات‘ ڈرامے کی محض 23 اقساط نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ہے، اور یہ ایک ارب ستر کروڑ ویوز حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی ڈرامہ بن گیا ہے۔ اتنے کم عرصے اور صرف 23 اقساط میں اربوں ویوز سمیٹنا اس ڈرامے کی غیر معمولی مقبولیت اور ناظرین کی گہری دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈرامے کی کہانی اور اسکرپٹ نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ اس میں مرکزی کرداروں ابوبکر اور زریاب کی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور ان کی کہانی نے سامعین کے تجسس کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ابوبکر اور زریاب کی زندگی میں آنے والی نئی تبدیلیاں اور حیرت انگیز موڑ ناظرین کا تجسس مزید بڑھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس ڈرامے کا انتظار ہر ہفتے بے صبری سے کیا جاتا ہے۔

شائقینِ ڈرامہ کے لیے خوشخبری ہے کہ ڈرامہ سیریل ’درنجات‘ کی نئی قسط ہر جمعہ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل (ARY Digital) پر ٹی وی سکرینز کی زینت بنے گی، جبکہ ناظرین اس قسط کو رات 9 بجے اے آر وائی پلس (ARY Plus) ایپ پر بھی باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تھریز انٹرٹینمنٹ کی اس شاندار پروڈکشن ڈرامہ سیریل ’درنجات‘ کے پروڈیوسرز میں پاکستان میڈیا انڈسٹری کی جانی پہچانی شخصیات سلمان اقبال، سونیا خان اور نامور اداکار و پروڈیوسر شہریار منور شامل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.