• Home  
  • محکمہ توانائی کا سرکاری ہسپتالوں کی برقی حفاظت کے لیے خصوصی پروگرام شیلڈ کا آغاز ہوگیا
- صحت

محکمہ توانائی کا سرکاری ہسپتالوں کی برقی حفاظت کے لیے خصوصی پروگرام شیلڈ کا آغاز ہوگیا

لاہور،23اکتوبر: صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بجلی کے نظام کی حفاظت، برقی تنصیبات کی جانچ اور ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کے لیے شروع کیے گئے خصوصی پروگرام SHIELD پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری توانائی محمد اجمل بھٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب […]

محکمہ توانائی کا سرکاری ہسپتالوں کی برقی حفاظت کے لیے خصوصی پروگرام شیلڈ کا آغاز ہوگیا


لاہور،23اکتوبر: صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بجلی کے نظام کی حفاظت، برقی تنصیبات کی جانچ اور ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کے لیے شروع کیے گئے خصوصی پروگرام SHIELD پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری توانائی محمد اجمل بھٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA) عبدالرحمان نے صوبائی وزیر کو پروگرام کے اغراض و مقاصد، جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ شیلڈ پروگرام کے تحت پنجاب کے 20 بڑے بجلی استعمال کرنے والے سرکاری ہسپتالوں کے انرجی آڈٹ آئندہ چار ماہ میں مکمل کیے جائیں گے جبکہ چلڈرن ہسپتال لاہور اور سروسز ہسپتال لاہور کے انرجی آڈٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان آڈٹس کا مقصد ہسپتالوں میں بجلی کی تنصیبات، برقی لوڈ، ڈسٹری بیوشن سسٹم اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کا جائزہ لے کر ممکنہ تکنیکی خامیوں، اوورلوڈنگ اور برقی حادثات کے خطرات کی نشاندہی کرنا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے تناظر میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے برقی نظام کی پیشگی جانچ اور حفاظتی اقدامات کو مزید مو ¿ثر بنانے کے لیے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی کرکے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ پروگرام کے تحت ہسپتالوں کے برقی نظام کا جامع جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات اور ضروری اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ ان سفارشات پر متعلقہ ہسپتال انتظامیہ اور محکموں کے تعاون سے عمل درآمد کی راہ ہموار کی جائے گی۔
صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سرکاری ہسپتالوں میں محفوظ اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور جدید طبی آلات کے بلاتعطل آپریشن کے لیے بجلی کے نظام کا محفوظ اور مو ¿ثر ہونا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ممکنہ برقی خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان کا تدارک یقینی بنانے کے لیے مو ¿ثر اقدامات ضروری ہیں۔ توانائی کے مو ¿ثر استعمال کے ساتھ ساتھ برقی تنصیبات کی حفاظت کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انرجی آڈٹ کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور نشاندہی کیے گئے حفاظتی نقائص کے ازالے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مو ¿ثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے تاہم امید ہے کہ شیلڈ پروگرام پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں برقی حفاظت، توانائی کی بچت اور طبی سہولیات کے قابلِ اعتماد نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.