• Home  
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف
- پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف

لاہور،23اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے سلسلے میں اجتماعی شادیوں کے انتظامات، مقامات کے انتخاب اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب […]

دھی رانی پروگرام


لاہور،23اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے سلسلے میں اجتماعی شادیوں کے انتظامات، مقامات کے انتخاب اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے لیے کیے جانے والے انتظامات، تقریبات کے مقامات کے انتخاب، مہمانوں کے لیے سہولیات اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے پروگرام کے حوالے سے جاری کردہ معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ مستحق خاندانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق دھی رانی پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ اجتماعی شادیوں کی تقریبات کو باوقار اور منظم انداز میں منعقد کیا جائے، جبکہ دلہنوں، ان کے اہل خانہ اور تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے کھانے سمیت دیگر انتظامات بھی معیاری ہونے چاہییں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تقریبات کے انعقاد میں انتظامی نظم و ضبط، مہمانوں کی سہولت اور مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دھی رانی پروگرام کے تمام مراحل میں شفافیت برقرار رکھنا اور جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔ مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے اس پروگرام میں کسی قسم کی غفلت، بدانتظامی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور کی نگرانی مو ¿ثر انداز میں کی جائے اور قواعد و ضوابط کے مطابق انتظامات مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی اقدامات سے مستحق خاندانوں کو اپنی بچیوں کی شادی کے موقع پر درپیش مالی مشکلات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے پروگرام معاشرے کے کم وسائل رکھنے والے طبقات کو سہارا فراہم کرنے اور انہیں باعزت انداز میں زندگی کے اہم مراحل مکمل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
سہیل شوکت بٹ نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے، مو ¿ثر حکمت عملی اور مربوط انتظامی اقدامات کے ذریعے پروگرام کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فلاحی سہولیات کی فراہمی کے دوران کسی بھی مستحق فرد کو غیر ضروری مشکلات، تاخیر یا انتظامی رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ رواں مالی سال کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام افسران پوری ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامی امور کو مو ¿ثر بنایا جائے گا اور پروگرام کے انعقاد میں معیار، شفافیت اور وقار کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں اجتماعی شادیوں کے انتظامات کی بروقت تکمیل، متعلقہ محکموں کے درمیان رابطے کو مو ¿ثر بنانے اور پروگرام کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.