الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات سامنے آگئے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے نئی انرجی وہیکلز پالیسی 2025-30 متعارف کروا دی ۔ ۔
الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر دو پہیوں والی گاڑی کے لیے 80 ہزار اور تین پہیوں والی گاڑی کے لیے 4 لاکھ روپے سبسڈی تجویز دی گئی ۔ 2030 تک ملک بھر میں تقریباً 3 ہزار پبلک الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا ہدف دیا گیا ۔
موٹرویز اور این فائیو کے منتخب حصوں پر 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کی مقامی تیاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دی گئی ۔ الیکٹرک موٹرز، بیٹری پیک، چارجرز اور دیگر پرزہ جات کی مقامی پیداوار بڑھا کر درآمدات پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ بھی سامنے آیا۔ موجودہ پٹرول پمپس پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مالی معاونت، آسان فنانسنگ اور مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے اقدامات کیے گئے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ اور استعمال شدہ بیٹریوں کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جامع نظام بنانے پر کام جاری ہے

