انٹرنیٹ پر وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی پروگرامنگ زبان پی ایچ پی (PHP) میں سنگین سکیورٹی خامیوں کے انکشاف کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مختلف ممالک کے سائبر سکیورٹی اداروں نے ویب سائٹس اور اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور ضروری سکیورٹی اپ ڈیٹس کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سائبر سکیورٹی حکام کے مطابق جو تنظیمیں بروقت حفاظتی اپ ڈیٹس نہیں کر سکتیں، وہ احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنی ویب سائٹس عارضی طور پر آف لائن کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق فن لینڈ، نیدرلینڈز، ایڈنبرا سٹی کونسل اور بی بی سی نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت اپنی بعض ویب سروسز عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔
سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے تازہ ترین سکیورٹی پیچز کی تنصیب اور ویب سسٹمز کی مسلسل نگرانی انتہائی ضروری ہے۔

