لاہور سے کوئٹہ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری، ایئر بلیو نے اندرونِ ملک پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے.
ترجمان ذرائع کے مطابق ائیربلیو نے لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان ذرائع نے بتا یا کہ ائیربلیو کوئٹہ کے لیے ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ کرے گا،لاہور سے کوئٹہ ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،اسلام آباد سے کوئٹہ ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ائیربلیو 26 اکتوبر سے پروازوں کا آغاز کرے گی۔
ش

