• Home  
  •  سولر پینلز کی نئی قیمتیں
- پاکستان

 سولر پینلز کی نئی قیمتیں

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز کی قیمتوں اور طلب میں صارفین کی دلچسپی بڑھ گئی ,  بھاری بلوں سے پریشان شہری گھروں اور کاروباری مقامات پر سولر سسٹم لگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں، ایسے میں سولر پینلز کی تازہ قیمتیں جاننا اہم ہوگیا ہے۔ اکتوبر 2026 میں فراہم کردہ مارکیٹ معلومات کے […]

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز کی قیمتوں اور طلب میں صارفین کی دلچسپی بڑھ گئی ,  بھاری بلوں سے پریشان شہری گھروں اور کاروباری مقامات پر سولر سسٹم لگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں، ایسے میں سولر پینلز کی تازہ قیمتیں جاننا اہم ہوگیا ہے۔
 اکتوبر 2026 میں فراہم کردہ مارکیٹ معلومات کے مطابق مختلف کمپنیوں کے سولر پینلز کی قیمتیں ان کی پاور، برانڈ، معیار اور اسٹاک کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ مارکیٹ میں 545 واٹ سے 590 واٹ تک کے پینلز مختلف نرخوں پر دستیاب ہیں۔

 قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق لانگی کے 545 واٹ پرانے اسٹاک والے سولر پینل کی فی پلیٹ قیمت 21 ہزار 255 روپے بتائی گئی ہے جبکہ جے اے سولر کے 585 واٹ پینل کی قیمت 23 ہزار 545 روپے ہے۔

 اسی طرح لانگی X7 کے 585 واٹ پینل کی قیمت 25 ہزار 10 روپے، ٹرینا کے 590 واٹ پینل کی قیمت 23 ہزار 600 روپے اور جِنکو ٹائیگر نیو کے 580 واٹ پینل کی قیمت 24 ہزار 505 روپے بتائی گئی ہے,سولر پینلز کی خریداری سے قبل صارفین کو چاہیے کہ مختلف ڈیلرز سے نرخ معلوم کریں اور پینل کے گریڈ، وارنٹی اور اصل پاور کی تصدیق کریں۔

خیال رہے کہ یہ قیمتیں فراہم کردہ مارکیٹ معلومات پر مبنی ہیں، حتمی نرخ شہر، دکان اور دستیاب اسٹاک کے مطابق مختلف ہوسکتے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.