• Home  
  • بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا، 1200 سے زائد بچوں کی اموات
- صحت

بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا، 1200 سے زائد بچوں کی اموات

بنگلہ دیش میں خسرے سے بچوں کی اموات 1200 سے تجاوز کر گئیں۔ بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے روز بتایا کہ ملک میں خسرہ سے منسلک اموات کی تعداد بڑھ کر 1,201 ہو گئی ہے اور خسرہ جیسی علامات کے باعث مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے ماتحت […]

بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا، 1200 سے زائد بچوں کی اموات

بنگلہ دیش میں خسرے سے بچوں کی اموات 1200 سے تجاوز کر گئیں۔

بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے روز بتایا کہ ملک میں خسرہ سے منسلک اموات کی تعداد بڑھ کر 1,201 ہو گئی ہے اور خسرہ جیسی علامات کے باعث مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ماتحت ’ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز‘ کے مطابق، کُل اموات میں سے 104 کیسز ایسے ہیں جن میں خسرہ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے ملک بھر میں 1,307 نئے مشتبہ کیسز اور 35 تصدیق شدہ کیسز کی بھی اطلاع دی ہے۔

مارچ کے وسط میں اس مہلک وبا کے سامنے آنے کے بعد سے، مشتبہ کیسز کی تعداد 214,000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 23,000 سے زائد کیسز میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاریخی طور پر بنگلہ دیش میں خسرہ کے خلاف ’ہرڈ امیونٹی‘ (اجتماعی قوتِ مدافعت) موجود تھی لیکن حالیہ برسوں میں ویکسینیشن کی شرح میں کمی کے باعث یہ قوتِ مدافعت ختم ہو گئی ہے۔

اپریل سے لے کر اب تک، وزارتِ صحت نے معمول کی ویکسینیشن کے علاوہ خصوصی پروگراموں کے ذریعے 2 کروڑ (20 ملین) سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.