• Home  
  • ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- پاکستان

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے نام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، ان کی صلاحیتیں روشن کل کی نوید ہیں۔ الحمدللہ، وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ […]

ہونہار اسکالرشپ پروگرام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے نام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، ان کی صلاحیتیں روشن کل کی نوید ہیں۔ الحمدللہ، وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 60 ہزار باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ 70 مختلف تعلیمی شعبوں میں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام رکاوٹوں کو دور کر رہا ہے، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ میرے پیارے طلبہ! اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور پورے شوق اور جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کو کبھی اپنے خوابوں کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں۔ آپ کی صلاحیتیں مواقع کی مستحق ہیں، آپ کی محنت اعتراف اور پذیرائی کی مستحق ہے۔ آپ کے بلند عزائم کو پروان چڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔  

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.