پنجاب حکومت نے جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس فیصلے کے تحت خفیہ کیمروں، ریکارڈنگ آلات سے لیس عینکوں، پین، گھڑیوں اور دیگر ڈیوائسز پر پابندی ہو گی۔
جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال اور خریدوفروخت پر کارروائی کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے خواتین اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جاسوسی کے آلات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاسوسی کے آلات سے غیرقانونی نگرانی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آئی ہیں جس سے سماجی حلقوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔

