• Home  
  • عبدالستار ایدھی کی بائیوپک: یوٹیوبر رجب بٹ کی خواہش پر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ
- شوبز

عبدالستار ایدھی کی بائیوپک: یوٹیوبر رجب بٹ کی خواہش پر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ

لاہور(17 اکتوبر 2026): تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے عظیم فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر انٹرنیٹ پر […]

عبدالستار ایدھی کی بائیوپک: یوٹیوبر رجب بٹ کی خواہش پر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ

لاہور(17 اکتوبر 2026): تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے عظیم فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں رجب بٹ نے ایک پوڈاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کی بائیوپک میں کام کرنا پسند کریں گے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایدھی صاحب کی بائیوپک میں کام کرنا چاہیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایسا سیٹ اپ مل جائے اور لوگ مجھے اس کردار میں قبول کریں تو میں قسم اٹھاتا ہوں کہ میں یہ کرنا چاہوں گا۔

ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ردِعمل کا طوفان امڈ آیا اور صارفین نے ان کی اس خواہش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مختلف طنز آمیز مشورے دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’فرعون کا رول کر لو‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا ’فرعون یا نمرود کی بائیوپک بنے تو اس میں فٹ رہے گا یہ‘  ایک اور شخص نے مشورہ دیا بھائی تو مودی کا رول کر۔

دیگر صارفین نے عبدالستار ایدھی کی لازوال شخصیت اور خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بات کرنے سے پہلے اس کو شرم بھی نہیں آتی ہوگی ایک اور صارف نے لکھا ایدھی صاحب کی روح نے کانپ جانا اگر اس نے کیا تو ایک تیسرے صارف نے لکھا اس پر لعنت ہو، لوگ اسے کبھی ہضم نہیں کر سکتے، ایدھی ایک بہت بڑی شخصیت تھے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ ان دنوں ایک فلم پر کام کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ سید فیصل بخاری کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک ایکشن کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اداکارہ امر خان ان کے ساتھ بطور مرکزی ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔

رجب بٹ سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت ہیں، جن کے یوٹیوب پر نو ملین سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر تقریباً تین ملین فالوورز موجود ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.