• Home  
  • وادی ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کی سہولت متعارف کرادی گئی
- پاکستان

وادی ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کی سہولت متعارف کرادی گئی

ہنزہ : وادی ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ، جہاں لوگوں کیلئے ٹریننگ کے ساتھ ایڈونچرازم کا موقع بھی میسر ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق وادی ہنزہ کے حسین اور دلکش نظاروں میں اب سیاحت کے شوقین افراد کے لیے آسمانوں پر پرواز کا خواب بھی حقیقت بن گیا۔ ہنزہ میں […]

وادی ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کی سہولت متعارف کرادی گئی

ہنزہ : وادی ہنزہ میں پیراگلائیڈنگ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ، جہاں لوگوں کیلئے ٹریننگ کے ساتھ ایڈونچرازم کا موقع بھی میسر ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وادی ہنزہ کے حسین اور دلکش نظاروں میں اب سیاحت کے شوقین افراد کے لیے آسمانوں پر پرواز کا خواب بھی حقیقت بن گیا۔

ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے اب پیراگلائیڈنگ کی شاندار سہولت متعارف کر دی گئی ہے، جو ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد کشش بن گئی ہے۔

اس نئی سہولت کے تحت سیاحوں کو فضا میں اڑتے ہوئے زمین کے خوبصورت نظارے کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

یہاں ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں پیراگلائیڈنگ کے بنیادی اصول سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں آزمانے کا بہترین موقع بھی میسر ہے، جس سے لوگوں کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بھرپور ایڈونچر کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بلند و بالا پہاڑوں کی چوٹیوں سے دنیا کا نظارہ کرنے اور فطرت کے حسن کو ایک نئے انداز میں محسوس کرنے کے خواہشمند ہیں، ان کے لیے ہنزہ کی فضاؤں میں یہ پرواز زندگی بھر کا ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.