• Home  
  • پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
- ٹیکنالوجی

پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق ستمبر 2026  کے دوران آئی ٹی برآمدات 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد اور سالانہ بنیاد […]

پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق ستمبر 2026  کے دوران آئی ٹی برآمدات 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ستمبر کی برآمدات دسمبر 2025 میں قائم ہونے والے 43 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ  تاریخی ریکارڈ سے صرف 20 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

خرم شہزارد کے مطابق مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عصے کتے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ نے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا سہرا بجٹ مراعات اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ  اور  شعبےکے نام کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.