• Home  
  • اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں: فخر زمان
- کھیل

اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں: فخر زمان

راولپنڈی: قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کئی پلانز پر بات چیت ہوئی ہے، چند پلانز سب کو نہیں بتا سکتے۔ وائٹ بال کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قومی کرکٹر فخر زمان کا راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ذہنوں میں […]

اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں: فخر زمان

راولپنڈی: قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کئی پلانز پر بات چیت ہوئی ہے، چند پلانز سب کو نہیں بتا سکتے۔ وائٹ بال کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی کرکٹر فخر زمان کا راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ کئی سال سے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم فائنل اور سیمی فائنل تک پہنچے ہیں، اب نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا کمبی نیشن تیار کررہے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے ون ڈے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔ میں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیڑھ سو اوورز فیلڈنگ بھی کی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ سے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑی پرفارم کرے تو شائقین تعریف بھی کرتے ہیں۔ ہر کھلاڑی پرفارم کرنا چاہتا ہے لیکن ہر روز اچھی پرفارمنس ممکن نہیں ہوتی۔

فخر نے مزید کہا کہ ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے، ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، ٹرائی سیریز ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.