• Home  
  • بابوسر ٹاپ شدید برف باری کے باعث چوتھے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
- پاکستان

بابوسر ٹاپ شدید برف باری کے باعث چوتھے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

مانسہرہ میں شاہراہ بابوسر ٹاپ شدید برف باری کے باعث چوتھے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی، جس کے باعث آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ سڑک کی مسلسل بندش کے باعث گزشتہ تین روز سے بابوسر روڈ پر تین آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے ڈرائیور شدید سردی اور […]

بابوسر ٹاپ شدید برف باری کے باعث چوتھے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

مانسہرہ میں شاہراہ بابوسر ٹاپ شدید برف باری کے باعث چوتھے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی، جس کے باعث آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

سڑک کی مسلسل بندش کے باعث گزشتہ تین روز سے بابوسر روڈ پر تین آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے ڈرائیور شدید سردی اور دشوار حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

متاثرہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے برف میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری امداد اور محفوظ مقام تک منتقلی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شدید برف باری کے باعث انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ شاہراہ کی بحالی کے لیے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.