• Home  
  • پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے خوشی کا دن , 1 لاکھ تک سکالرشپس کا اعلان
- کھیل

پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے خوشی کا دن , 1 لاکھ تک سکالرشپس کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے کے بہترین کھلاڑیوں کی مالی معاونت کیلئے سی ایم پنجاب سپورٹس کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 300 کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے 50 ہزار، 70 ہزار اور ایک لاکھ روپے تک کے سکالرشپس دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور بینک آف پنجاب کے […]

پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے خوشی کا دن , 1 لاکھ تک سکالرشپس کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے کے بہترین کھلاڑیوں کی مالی معاونت کیلئے سی ایم پنجاب سپورٹس کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 300 کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے 50 ہزار، 70 ہزار اور ایک لاکھ روپے تک کے سکالرشپس دیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن تھے۔

تقریب کے دوران ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی اور بینک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفل داؤد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، بینک آف پنجاب کے ہیڈ برانچ لیس بینکنگ عدنان سلیم، سینئر منیجر ریلیشن شپ الاف جاوید اور پروڈکشن منیجر ضیغم بھی شریک ہوئے۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن نے کہا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس کارڈ کا اجرا صوبے کے کھلاڑیوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔ اس اقدام کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ایک ہزار کھلاڑیوں کو سی ایم پنجاب سپورٹس کارڈ فراہم کرنا ہے، جبکہ کارڈ کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.