کراچی کے علاقے شیرشاہ کی مین لائن کی مرمت کےلیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے مطابق 24 انچ قطر کی شیرشاہ مین لائن پر مرمتی کام کےلیے شٹ ڈاؤن ہو گا جو ہفتہ رات 10 سے اتوار کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔
شٹ ڈاؤن میں توسیع کی صورت میں مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہو سکتا ہے جس سے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، سعید آباد اور نیول کالونی میں گیس پریشر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مشرف کالونی اور ماواچ گوٹھ میں بھی گیس پریشر میں کمی کا امکان ہے جب کہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر متاثر ہوسکتا ہے۔
گلشن بہار، گلشن ضیاء، سیکٹر 16 اور غازی آباد میں کم پریشر کا خدشہ ہے، الطاف نگر، مہران سٹی اور رمضان گوٹھ بھی ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہو سکتے ہیں، سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بھی گیس پریشر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

