• Home  
  • امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ
- دنیا

امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ

واشنگٹن : امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا مقصد ایران کوتجارتی جہازوں پر حملوں سے روکنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے ایران کے اسٹریٹجک جزیرہ قشم میں محدود فوجی کارروائی کی تصدیق کردی۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا […]

امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ

واشنگٹن : امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا مقصد ایران کوتجارتی جہازوں پر حملوں سے روکنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے ایران کے اسٹریٹجک جزیرہ قشم میں محدود فوجی کارروائی کی تصدیق کردی۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نامریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کیے جانے والے یہ حملے دفاعی نوعیت کے تھے جن کا مقصد خطے میں موجود امریکی اثاثوں کی حفاظت اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

امریکی ذرائع نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صرف ان ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جو امریکی اثاثوں کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہے تھے۔

حملے نسبتاً چھوٹے پیمانے پر کیے گئے اور انہیں دانستہ طور پر نظروں سے اوجھل رکھا گیا تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ اقدام ایرانی فورسز کی جانب سے ایک امریکی طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد جواباً اٹھایا گیا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام سے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی بحالی یا جنگ کو طول دینے کی پالیسی مراد نہیں ہے۔

ان حملوں کا بنیادی مقصد تجارتی بحری جہازوں پر ایرانی مداخلت کو روکنا اور بین الاقوامی سمندری گزرگاہ کو محفوظ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ قشم جزیرہ عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ترین سمندری شاہراہ ’آبنائے ہرمز‘ کے دہانے پر واقع ہے، جہاں ایران کی بڑی زیرِ زمین میزائل تنصیبات، بحری اڈہ اور پانی کو میٹھا بنانے کا مرکزی پلانٹ موجود ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.