• Home  
  • خیبرپختونخوا:ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے  کیلئے جدید ایس اوایس ایمرجنسی سسٹم متعارف
- ٹیکنالوجی

خیبرپختونخوا:ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے  کیلئے جدید ایس اوایس ایمرجنسی سسٹم متعارف

 خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عوام کے تحفظ اور ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے کے لیے جدید ایس او ایس (SOS) ایمرجنسی سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر بھر میں مختلف پولز پر خصوصی ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری […]

خیبرپختونخوا:ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے  کیلئے جدید ایس اوایس ایمرجنسی سسٹم متعارف

 خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عوام کے تحفظ اور ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے کے لیے جدید ایس او ایس (SOS) ایمرجنسی سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر بھر میں مختلف پولز پر خصوصی ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں صرف ایک بٹن دبانے سے سسٹم فعال ہو جائے گا، جس کے بعد متعلقہ حکام کے ساتھ فوری وائس اور ویڈیو رابطہ قائم ہو سکے گا تاکہ بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں انتظامی اقدامات اور جدید عوامی سہولیات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.