• Home  
  • خلیجی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ
- تجارت

خلیجی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ

خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2026 میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے چاول برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان نے ستمبر میں 4 لاکھ […]

خلیجی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ

خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ستمبر 2026 میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے چاول برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان نے ستمبر میں 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول کی برآمدت کیں جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں،امریکہ ایران کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری رکاوٹوں کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کی طلب برقرار رہی ہے۔

مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات کے حجم میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں بھی 37 فیصد اضافہ ہوا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.