• Home  
  • سانحہ پشاور اور ملتان نے دل غمگین کردیا، شاہد آفریدی
- پاکستان

سانحہ پشاور اور ملتان نے دل غمگین کردیا، شاہد آفریدی

پشاور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے افسوسناک حادثات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے اور ملتان کے قریب ٹرین حادثے نے دل غمگین کر دیا۔ شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ معصوم […]

سانحہ پشاور اور ملتان نے دل غمگین کردیا، شاہد آفریدی

پشاور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے افسوسناک حادثات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے اور ملتان کے قریب ٹرین حادثے نے دل غمگین کر دیا۔

شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے جبکہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 33 بچے اور 2 ٹیچرز لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب ٹرین پٹڑی سے اترجانے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.