• Home  
  • گورنر خیبر پختونخوا کا پولیس کیلیے تاریخی ریلیف کا اعلان
- پاکستان

گورنر خیبر پختونخوا کا پولیس کیلیے تاریخی ریلیف کا اعلان

پشاور (16 اکتوبر 2026): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی پولیس کے لیے تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔  نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی پولیس کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کے شہدا، زخمی اہلکاروں اور خاندانوں کی مراعات میں […]

گورنر خیبر پختونخوا کا پولیس کیلیے تاریخی ریلیف کا اعلان

پشاور (16 اکتوبر 2026): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی پولیس کے لیے تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

 نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی پولیس کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کے شہدا، زخمی اہلکاروں اور خاندانوں کی مراعات میں ریکارڈ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

گورنر کے پی نے پولیس اہلکاروں اور شہدا کے خاندانوں کی مدد کے لیے بینکوں اور کمپنیوں سے شراکت کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

شہدا پیکج کے تحت کانسٹیبل سے انسپکٹر تک معاوضہ 1 کروڑ 10 لاکھ سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اور اے ایس پی کا معاوضہ 1 کروڑ 60 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 18 اور 19 کے شہدا کا معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ جب کہ گریڈ 20 اور اس اوپر کے شہدا کا معاوضہ 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 3 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے پولیس شہدا کے ورثا کے لیے پلاٹ کی جگہ براہ راست مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک عہدے کے ورثا کو 5 مرلہ پلاٹ کی جگہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثا کو رہائشی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے، گریڈ 18 اور 19 کے شہدا کے ورثا کو 10 مرلہ پلاٹ کی جگہ ساڑھے 3 کروڑ روپے جب کہ گریڈ 20 اور اوپر کے شہدا کے ورثا کو 1 کنال پلاٹ کی جگہ 7 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کا پیکج 1 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ اور مستقل معذوری پر 50 لاکھ گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ شریک حیات یا بچوں کی وفات پر 50 لاکھ، والدین یا بہن بھائیوں کی وفات پر 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہدا کی بیٹیوں کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے بطور خصوصی تحفہ دیے جائیں گے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ شہدا کے خاندان ہمارا فخر ہیں، اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ پولیس کے لیے ریلیف پیکیج ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.