پشاور: حسن خیل میں 30 سے زائد دہشت گردوں کا پولیس پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس نے 30 سے زائد دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
سی سی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ اسپین میلہ کو دو اطراف سے نشانہ بنایا اور مؤسس درہ کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کے 16 جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
دہشت گردوں کی جانب سے لائی گئی آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا تاہم واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے۔

