• Home  
  • مدینہ منورہ کے علاقے میں حوثیوں کا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا
- دنیا

مدینہ منورہ کے علاقے میں حوثیوں کا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا

ریاض (16 اکتوبر 2026): عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں حوثیوں کے کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے […]

مدینہ منورہ کے علاقے میں حوثیوں کا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا

ریاض (16 اکتوبر 2026): عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں حوثیوں کے کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی فوج نے جمعرات کو مدینہ منورہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا جب کہ جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے ڈرون کو بھی تباہ کیا گئا ہے۔

سعودی سول ڈیفنس نے نجران اور جیزان شہروں میں نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم سے وارننگ جاری کی تاہم بعد میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.