آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا،پانی میں تیرتے کنٹینر اور دیگر اشیاء کے مناظر سامنے آگئے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق بحری جہاز کل آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا تھا،آگ لگنے کے بعد مال بردار جہاز ڈوب گیا۔
دوسری جانب ایرانی فوجی کمانڈر امیر حاتمی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کے لیے تیار ہے۔
ایرانی فوجی کمانڈر امیر حاتمی نے امام علی آفیسرز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز کی نگرانی کر رہے ہیں۔
امیر حاتمی نے مزید کہا کہ دشمن کا کوئی جہاز عمانی سمندری حدود اور آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہو سکا۔

