راولپنڈی(16 اکتوبر 2026): جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر محدود اور بعض حصوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی یا انتظامی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کو آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک کے روٹ کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
تاہم مسافروں کی سہولت کے لیے سروس کو مکمل معطل کرنے کے بجائے جزوی طور پر بحال رکھا گیا ہے، جس کے تحت صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بالکل فعال ہے اور مسافر اس حصے پر سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے صورتحال بہتر ہونے کے بعد سروس کو مکمل بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

