• Home  
  • ملتان ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر
- پاکستان

ملتان ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

کراچی: بیرونِ ملک سفر سے قبل درست معلومات اور بروقت رہنمائی نہ صرف آپ کے سفر کو آسان اور پرسکون بناتی ہے، بلکہ کسی بھی قسم کی انتظامی پریشانی سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پری ڈیپارچر فیسیلیٹیشن […]

ملتان ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

کراچی: بیرونِ ملک سفر سے قبل درست معلومات اور بروقت رہنمائی نہ صرف آپ کے سفر کو آسان اور پرسکون بناتی ہے، بلکہ کسی بھی قسم کی انتظامی پریشانی سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

اسی مقصد کے پیشِ نظر، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پری ڈیپارچر فیسیلیٹیشن ڈیسک کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔

اس ڈیسک کا بنیادی مقصد مسافروں کو روانگی سے قبل تمام ضروری سفری ضوابط اور قانونی تقاضوں کے بارے میں جامع رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

خواہ مسافروں کا سفر تعلیم، ملازمت، سیاحت یا سعادتِ عمرہ کے لیے ہو، سفر سے پہلے ایئرپورٹ پر قائم فیسیلیٹیشن ڈیسک سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسافر اپنی سفری دستاویزات کی پیشگی جانچ پڑتال یقینی بنائیں اور ملک کے قوانین و بین الاقوامی سفری تقاضوں پر عمل پیرا ہو کر ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ملتان مسافروں کی بہترین سہولت اور قانون کی بالادستی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.