• Home  
  • برطانیہ میں ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری
- دنیا

برطانیہ میں ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری

لندن (15 اکتوبر 2026): برطانیہ میں جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں ہر چار منٹ میں ایک گاڑی چوری ہو رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور 10 سال کے مقابلے ان میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ رپورٹ دی ہے برطانوی ہوم […]

برطانیہ میں ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری

لندن (15 اکتوبر 2026): برطانیہ میں جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں ہر چار منٹ میں ایک گاڑی چوری ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور 10 سال کے مقابلے ان میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ رپورٹ دی ہے برطانوی ہوم آفس نے، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چوری ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس گاڑیوں کی چوری کے صرف 3 فیصد واقعات میں فردِ جرم عائد کی گئی یا ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

بڑھتے جرائم اور ان کی بیخ کنی سے معلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پولیس فورسز کے پاس گاڑیوں سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے مہارت اور تجربہ تو موجود ہے، لیکن عملے پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہونے اور وسائل کی کمی اس میں رکاوٹ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے زمانہ ترقی کر رہا ہے ویسے ویسے جرائم پیشہ نیٹ ورکس بھی اپنی وارداتوں میں جدت لا رہے ہیں، جس کی وجہ سے چوروں کو پکڑنے میں پولیس ناکام ہے اور یہ ناکامی گاڑی چوروں کا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں سے اکثر صرف تفریح یا موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کی جاتی تھیں، لیکن اب یہ ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

اس تحقیقاتی رپورٹ کا سب سے دلچسپ پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ گاڑیاں مخصوص آرڈر پر بھی چوری کی جاتی ہیں کیونکہ بہت سی گاڑیاں بیرون ملک بھیجی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ چوری شدہ کئی گاڑیوں کو غیر قانونی ورکشاپس جنہیں چاپ شاپ بھی کہا جاتا ہے بھیجا جاتا ہے، جہاں چند گھنٹوں میں کھول کر ان کے تمام پرزے الگ الگ کر دیے جاتے ہیں، جس سے مسروقہ گاڑی کا سراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔

گاڑیاں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ہی 2021 سے برطانیہ میں گاڑیوں کی انشورنس کی فیسوں میں 82 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.