• Home  
  • بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے
- شوبز

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

ممبئی(14 اکتوبر 2026): بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اپنی آنے والی جاسوسی تھرلر فلم ’گن ماسٹر جی نائن‘ کے کلائمیکس کی شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔ بینگلورو میں 13 اکتوبر 2026 کو فلم کے ایک خطرناک کار اسٹنٹ کی عکسبندی کی جا رہی تھی کہ […]

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

ممبئی(14 اکتوبر 2026): بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اپنی آنے والی جاسوسی تھرلر فلم ’گن ماسٹر جی نائن‘ کے کلائمیکس کی شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔

بینگلورو میں 13 اکتوبر 2026 کو فلم کے ایک خطرناک کار اسٹنٹ کی عکسبندی کی جا رہی تھی کہ اس دوران اچانک تکنیکی خرابی یا میکانزم فیل ہونے کی وجہ سے ہوا میں معلق گاڑی زمین پر آ گری۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی عمران ہاشمی کے چہرے سے صرف چند انچ کے فاصلے پر گری، جس سے سیٹ پر موجود تمام افراد سکتے میں آ گئے اور کچھ دیر کے لیے شوٹنگ روک دی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

خوش قسمتی سے اس خطرناک واقعے میں عمران ہاشمی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ بالکل محفوظ رہے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا یا یہ سب پلان کا حصہ تھا۔

واضح رہے کہ اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جینیلیا ڈی سوزا، اپرشکتی کھرانہ اور ابھیشیک سنگھ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری آدتیہ دت نے کی ہے جبکہ اسے دنیا بھر میں 27 نومبر 2026 کو ریلیز کیا جانا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.