• Home  
  • اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارلحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام قسم کے شیشہ کیفوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ […]

اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارلحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام قسم کے شیشہ کیفوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں شیشہ کیفے کی انڈور اور آؤٹ ڈور، تمام اقسام پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سامنے آیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے غیر قانونی شیشہ کیفوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو منگل کے روز دن 2 بجے طلب کیا۔

عدالت نے دونوں افسران کو ہدایت دی کہ وہ بیانِ حلفی جمع کرائیں کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی شیشہ کیفہ نہیں چلے گا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ شہر میں غیر قانونی شیشہ کیفے کیسے کام کر رہے ہیں اور کیا حکومت نے ان کو ضابطے میں لانے کے لیے کوئی قواعد مرتب کیے ہیں؟

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیشہ کیفوں سے متعلق باقاعدہ قواعد تیار کرکے حکومت کو ارسال کر دیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کی منظوری متوقع ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.