• Home  
  • قطر میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں
- پاکستان

قطر میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

ساہیوال: بیرون ملک ملازمت کا ویزا دلوانے کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے قطر کا ویزا دلوانے کا جھانسا دے کر اس سے 8 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک ملازمت کا […]

قطر میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

ساہیوال: بیرون ملک ملازمت کا ویزا دلوانے کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے قطر کا ویزا دلوانے کا جھانسا دے کر اس سے 8 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک ملازمت کا ویزا دلوانے کے نام پر شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزم شاہد افضل کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہد افضل کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کی متعلقہ دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزم نے ایک شہری کو قطر کا ویزا دلوانے کا جھانسا دے کر اس سے 8 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شاہد افضل اس سے قبل بھی دیگر شہریوں سے بیرونِ ملک ویزوں کے نام پر خطیر رقمیں وصول کرنے میں ملوث رہا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.