• Home  
  • پنجاب حکومت کا ’’ون ڈالر سینما‘‘ منصوبے کا اعلان
- پاکستان

پنجاب حکومت کا ’’ون ڈالر سینما‘‘ منصوبے کا اعلان

لاہور : سینما گھروں میں شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے “ون ڈالر سینما” منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینما گھروں میں شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے “ون ڈالر سینما” منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس […]

پنجاب حکومت کا ’’ون ڈالر سینما‘‘ منصوبے کا اعلان

لاہور : سینما گھروں میں شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے “ون ڈالر سینما” منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینما گھروں میں شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے “ون ڈالر سینما” منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت فلم کے ٹکٹ کی قیمت 300 سے 350 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے مہنگے ٹکٹوں کے باعث سینما جانے سے گریز کرنے والے افراد، بالخصوص خاندانوں اور نوجوانوں کو سہولت مل سکتی ہے۔

اس مجوزہ منصوبے کا بنیادی مقصد کم قیمت ٹکٹوں کے ذریعے عام شہریوں، متوسط طبقے، نوجوانوں اور خاندانوں کے لیے سینما کا رخ کرنا اور فلمیں دیکھنا آسان بنانا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مقامی فلم انڈسٹری کے فروغ اور عوام کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف راغب کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تاہم، منصوبہ فی الحال اعلان کے مرحلے میں ہے اور اس پر عمل درآمد سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے آنا باقی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.