برطانیہ اور کویت کے درمیان 489 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت ڈرون حملوں سے نمٹنےکے لیے برطانوی ساختہ فضائی دفاعی نظام خریدے گا۔ کویت کا مصنوعی ذہانت سے لیس فضائی دفاعی نظام کے لیے 370 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہے۔
برطانیہ اور کویت کے دفاعی معاہدے سے برطانیہ میں 100 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ کویت 489 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کے تحت ریڈار، جیمرز، ڈرون شکن انٹرسیپٹرز حاصل کرے گا۔
حالیہ ہفتوں میں، یمن کی خانہ جنگی تیزی سے وسیع تر علاقائی تصادم کے طور پر ابھری ہے جس کا آغاز 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے سے ہوا تھا۔
اس دوران کویت سمیت کئی خلیجی ممالک میں امریکی و سول تنصیبات پر ایران کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

