آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر 9 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج رات کیا جائے گا اور امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی کی جائے گی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں مزید 57 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
09 اکتوبر کی قیمتیں
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
08 اکتوبر
گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافہ اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

