• Home  
  • گندم: نئی سبسڈی اسکیم کا اعلان
- پاکستان

گندم: نئی سبسڈی اسکیم کا اعلان

سندھ حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی اسکیم 27-2026ء کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ محکمہ زراعت سندھ کے مطابق محکمہ زراعت، سپلائی اینڈ پرائسز سندھ کے تمام دفاتر آئندہ 90 روز تک ہفتے کے دن بھی کھلے رہیں گے۔ ہفتے کی تعطیل کا خاتمہ کل 10 اکتوبر 2026ء سے لاگو ہوگا۔ اس […]

سندھ حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے سبسڈی اسکیم 27-2026ء کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

محکمہ زراعت سندھ کے مطابق محکمہ زراعت، سپلائی اینڈ پرائسز سندھ کے تمام دفاتر آئندہ 90 روز تک ہفتے کے دن بھی کھلے رہیں گے۔

ہفتے کی تعطیل کا خاتمہ کل 10 اکتوبر 2026ء سے لاگو ہوگا۔

اس حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ سمیت صوبے کے فیلڈ دفاتر کے تمام افسران و ملازمین کو پابندی کی سخت ہدایت کر دی گئی ہے۔

رعایتی گندم

سندھ حکومت نے 15 اکتوبر سے فلار ملز کو رعایتی گندم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبے بھر خصوصاً کراچی میں فلار ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس سے 10 کلو آٹے کی قیمت 1900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فلار ملز کو رعایتی گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ 12ہزار 500 روپے فی 100کلو کے حساب سے رعایتی گندم جاری کرے گی۔

سندھ کے سرکاری ذخائر میں 3لاکھ 46ہزار 414 میٹرک ٹن گندم موجود ہے جب کہ پاسکو اور درآمدی گندم آنے کے بعد ذخیرہ 8لاکھ 36ہزار 414 میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.