پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 14ویں انٹر سکول و انٹر کالج گیمز کرانے کا اعلان کردیا، صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات مختلف کھیلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
انٹر سکول و انٹر کالجیٹ گیمز 3 سے 7 نومبر تک منعقد ہوں گے، جن میں پنجاب بھر کے سکول اور کالجز شرکت کریں گے۔ کھیلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیمیں مختلف گیمز میں حصہ لیں گی۔
ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے لیے ڈریس ریہرسل 2 نومبر کو ہوگی، جبکہ باقاعدہ افتتاحی تقریب 3 نومبر کو پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں وزیر کھیل حکومت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی شرکت متوقع ہے۔
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کھیلوں میں شرکت کے لیے سکولوں اور کالجوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔
ایونٹ کی اختتامی تقریب 7 نومبر کو پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

