• Home  
  • ایس ای سی پی نے والنٹری پینشن سکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف کرا دیا
- پاکستان

ایس ای سی پی نے والنٹری پینشن سکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف کرا دیا

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے والنٹری پینشن سکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف کرا دیا ہے، جس کی فراہمی یکم جنوری 2027 سے شروع ہوگی۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ فنڈ مخصوص مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرتے ہوئے کم اخراجات میں سرمایہ کاری کی سہولت […]

ایس ای سی پی نے والنٹری پینشن سکیم کے تحت 'پیسو ایکویٹی سب فنڈ' متعارف کرا دیا

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے والنٹری پینشن سکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف کرا دیا ہے، جس کی فراہمی یکم جنوری 2027 سے شروع ہوگی۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ فنڈ مخصوص مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرتے ہوئے کم اخراجات میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پینشن بچت کنندگان کو سرمایہ کاری کے لیے کم لاگت اور مؤثر آپشن مہیا کرنا ہے۔

نئے فنڈ کو موجودہ ایکویٹی، ڈیٹ اور منی مارکیٹ سب فنڈز کے ساتھ لازمی طور پر دستیاب رکھا جائے گا، جبکہ بچت کنندگان کو ایکٹیو فنڈز اور پیسو فنڈز کے درمیان انتخاب کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

ایس ای سی پی کے مطابق ای ٹی ایف پر مبنی آپشن کے تحت سالانہ مینجمنٹ فیس زیادہ سے زیادہ 0.75 فیصد ہوگی، جبکہ اپنی ہی کمپنی کے ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری پر کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.