ایل ڈی اےنے 3 مرلہ رہائشی پلاٹ مالکان کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق3مرلہ کیٹگری میں بلڈنگ لائن سے 5فٹ لازمی جگہ چھوڑنے کی چھوٹ دی جائیگی۔اس حوالے سے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز میں ترمیم لانے کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے بلڈنگ رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا۔
اس سے قبل 5مرلہ طرز پر سامنے سے رہائشی پلاٹ کو 5 فٹ جبکہ پیچھے بھی 5 فٹ چھوڑنا لازمی ہے۔5فٹ جگہ چھوڑنے کے بعد 3مرلہ رہائشی پلاٹ میں خاطر خواہ قابل تعمیر جگہ نہیں بچ سکتی تھی۔
ایل ڈی اے نے چھوٹے پلاٹ مالکان کو لازمی جگہ چھوڑنے کی رعایت دینے کی تجویز دی۔تجویز کا مسودہ آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔

