کرپشن و بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل؛ پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کی عمدہ مثال
کرپشن و بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل؛ پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات
محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی و قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے
لاہور06 اکتوبر:-محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو معطل کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل شدہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

