• Home  
  • شہر میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار
- پاکستان

شہر میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور کم فراہمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ معمولاتِ زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق اکثر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران گیس صرف 4 سے 6 گھنٹے دستیاب ہوتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گیس کی […]

گیس

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور کم فراہمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ معمولاتِ زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق اکثر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران گیس صرف 4 سے 6 گھنٹے دستیاب ہوتی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی کا دورانیہ مزید کم ہو گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں مری روڈ، کینٹ، کمیٹی چوک، وارث خان، جامع مسجد روڈ، تیلی محلہ، اکال گڑھ اور دیگر علاقے شامل ہیں، جہاں شہریوں کے مطابق گیس صرف چار گھنٹے دستیاب رہتی ہے۔

مصریال روڈ، چکری، اولڈ ایئرپورٹ اور دیگر نواحی علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی متاثر ہے اور متعدد مقامات پر گیس غائب ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے، جبکہ رواں ماہ گیس کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.