• Home  
  • پولیس کو باڈی کیم لگانے کیلئے پہلی کھیپ لاہور پولیس کو دیدی گئی
- پاکستان

پولیس کو باڈی کیم لگانے کیلئے پہلی کھیپ لاہور پولیس کو دیدی گئی

پولیس کو باڈی کیم لگانے کیلئے پہلی کھیپ لاہور پولیس کو دیدی گئی،لاہور پولیس کو ابتدائی طور پر 600 باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اہلکاروں کی باڈی کیم استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار ناکوں، چیکنگ اور دیگر فرائض کی […]

پولیس

پولیس کو باڈی کیم لگانے کیلئے پہلی کھیپ لاہور پولیس کو دیدی گئی،لاہور پولیس کو ابتدائی طور پر 600 باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اہلکاروں کی باڈی کیم استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکار ناکوں، چیکنگ اور دیگر فرائض کی انجام دہی کے دوران باڈی کیم استعمال کریں گے، جس سے پولیس کارروائیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ممکن ہوگی اور پولیسنگ کے نظام میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔

باڈی کیم کے استعمال سے متعلق پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کا آغاز سیف سٹی اتھارٹیز میں کر دیا گیا ہے، جہاں اہلکاروں کو کیمروں کے استعمال اور ریکارڈنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے تھانوں میں آڈیو اور ویڈیو کیمروں کی تنصیب کا 70 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تھانوں میں کیمروں کی تنصیب اور پولیس اہلکاروں کے لیے باڈی کیم کا استعمال پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کیمروں کی تنصیب اور باڈی کیم کے استعمال سے پولیس کے نظام میں شفافیت آئے گی اور شہریوں کے ساتھ پولیس کے معاملات کی نگرانی اور ریکارڈنگ میں بہتری  آئےگی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.