پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا، 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے پرچے پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

