• Home  
  • عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ٹریفک وارڈنز کےلئےاچھی خبر
- پاکستان

عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ٹریفک وارڈنز کےلئےاچھی خبر

عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ٹریفک وارڈنز کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے ترقیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے، جو تمام چیف ٹریفک آفیسرز کو ارسال […]

عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ٹریفک وارڈنز کےلئےاچھی خبر

عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ٹریفک وارڈنز کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے ترقیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے، جو تمام چیف ٹریفک آفیسرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں 12 اکتوبر تک متعلقہ وارڈنز کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق لاہور کے 12، راولپنڈی کے 8، فیصل آباد کے 5 اور ملتان کے ایک ٹریفک وارڈن کو ترقی دی جائے گی۔ مجموعی طور پر 26 نشستوں کے لیے 78 سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

ترقی کے عمل کے لیے سنیارٹی لسٹیں، کریکٹر سرٹیفکیٹ، بائیو ڈیٹا فارم اور دیگر متعلقہ ریکارڈ 12 اکتوبر تک جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایچ آر ایم ای ایس پروفائلز اور سال 2025 تک کی اے سی آرز بھی مکمل ہونا ضروری ہوں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.