• Home  
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا
- پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کے 26.8 ارب ڈالرزرمبادلہ ذخائر مستحکم قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کے مقررہ اہداف حاصل کیے جانے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس دوران پاکستانی حکام نے ملکی معیشت میں […]

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کے 26.8 ارب ڈالرزرمبادلہ ذخائر مستحکم قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کے مقررہ اہداف حاصل کیے جانے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس دوران پاکستانی حکام نے ملکی معیشت میں بہتری اور معاشی استحکام سے متعلق اقدامات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی۔

ذرائع نےبتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے 26.8 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم قرار دیا، جبکہ جولائی تا ستمبر ایف بی آر کی جانب سے مقررہ اہداف حاصل کیے جانے کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس آمدن کا ہدف حاصل ہونے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اہم معاشی کامیابیاں متوقع ہیں۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس آمدن کا ہدف پورا ہونے سے مالیاتی خسارہ کنٹرول میں رہا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی میں مالیاتی خسارہ 596.6 ارب روپے رہا، جبکہ بجٹ کا پرائمری سرپلس 196.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 853 ملین ڈالر سے کم ہو کر 543 ملین ڈالر رہ گیا۔ اسی عرصے کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 494.5 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئی، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ جولائی اور اگست میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 562.2 ملین ڈالر رہی، جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 80.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.4 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر ہیں۔

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام، ٹیکس وصولیوں، مالیاتی خسارے، زرمبادلہ ذخائر اور غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت مختلف معاشی اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.