• Home  
  • بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- کھیل

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

نئی دہلی(6 اکتوبر 2026): بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایک اہم ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا […]

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

نئی دہلی(6 اکتوبر 2026): بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایک اہم ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑنا ان کے لیے ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا، کیونکہ اس منصب کے ساتھ ان کے کئی سالوں کے خوبصورت لمحات اور جذبات جڑے ہوئے ہیں۔

ترجمان اور بورڈ ذرائع کے مطابق کپتانی چھوڑنے کے بعد ہرمن پریت کور بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ نہیں لے رہیں، بلکہ وہ مستقبل میں ٹیم کے لیے بطورِ کھلاڑی اپنی خدمات انجام دیتی رہیں گی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ حلقوں میں اس بات چیت کا زور ہے کہ ہرمن پریت کور کے استعفیٰ کے بعد تجربہ کار کھلاڑی سمرتی مندھانا کو قومی ویمن ٹیم کی نئی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.