• Home  
  • کرکٹ کے میدان پھر آباد، پریمیئر سپر لیگ کے وارم اپ میچز شروع
- کھیل

کرکٹ کے میدان پھر آباد، پریمیئر سپر لیگ کے وارم اپ میچز شروع

موسم کی تبدیلی کے ساتھ لاہور میں کارپوریٹ کرکٹ کی سرگرمیاں بھی شروع ہوگئیں، کارپوریٹ فرینڈز لیگ کے ساتھ پریمیئر سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ پریمیئر سپر لیگ میں شریک ٹیموں نے وارم اپ میچز کا آغاز کردیا ہے۔ جیلانی پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ڈی پی ایس، بینک اسلامی اور نیٹ […]

کرکٹ کے میدان پھر آباد، پریمیئر سپر لیگ کے وارم اپ میچز شروع

موسم کی تبدیلی کے ساتھ لاہور میں کارپوریٹ کرکٹ کی سرگرمیاں بھی شروع ہوگئیں، کارپوریٹ فرینڈز لیگ کے ساتھ پریمیئر سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

پریمیئر سپر لیگ میں شریک ٹیموں نے وارم اپ میچز کا آغاز کردیا ہے۔ جیلانی پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ڈی پی ایس، بینک اسلامی اور نیٹ سول کی ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔

پہلا وارم اپ میچ بینک اسلامی اور ڈی پی ایس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جبکہ پریمیئر سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔

لیگ میں مختلف اداروں کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کیلئے ٹیموں نے تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.