• Home  
  • اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی گئی
- پاکستان

اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد(3 اکتوبر 2026): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف کمشنر آفس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 15 […]

اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد(3 اکتوبر 2026): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیف کمشنر آفس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 15 اکتوبر تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے پاکستان رینجرز کے 3 ہزار اہلکار 15 اکتوبر تک دارالحکومت میں تعینات رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026ء تک کی گئی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.